اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

26 May 2023
26 May 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، وہ لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہشتگرد کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہنا چاہتی، 22 سال سے سیاسی سفر میں ایسا ماحول اور منظر نہیں دیکھا، ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے، واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی زمان پارک میں منصوبہ بندی کی گئی، بیرونی ایجںڈے پر سازش تیار کی گئی، سازش کا مقصد اداروں کی تضحیک، غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنا تھا، منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا، اپنے چشم وچراغ قوم کو دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھرشرپسندوں نے عمران خان کی سوچ کو یرغمال بنایا ہوا تھا، میں نے پی ٹی آئی کو نہیں ان کے منشور کو جوائن کیا تھا، سیاسی سفر جاری رہے گا، سیاست کا محور حلقے کے عوام ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے