اپ ڈیٹس
  • 333.00 انڈے فی درجن
  • 334.00 زندہ مرغی
  • 484.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.95 قیمت فروخت : 40.05
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.89 قیمت فروخت : 285.39
  • یورو قیمت خرید: 312.90 قیمت فروخت : 313.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.63 قیمت فروخت : 362.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.61 قیمت فروخت : 189.11
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 209.85 قیمت فروخت : 210.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.56 قیمت فروخت : 77.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.59 قیمت فروخت : 928.21
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 218300 دس گرام : 187100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 200107 دس گرام : 171507
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2674 دس گرام : 2295
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی ، شاہ زین بگٹی کی ملاقات، ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنے پر اتفاق

26 May 2023
26 May 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کی یادگاروں کو نقصان پہنچا کر پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا، کوئی بھی شرپسند قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی زیر صدار ت اجلاس منعقد ہوا جس میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال روکنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال روکنے کیلئے مزید موثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ  منشیات کے کالے کاروبار اور استعمال کی روک تھام کیلئے سخت چیک اینڈ بیلنس اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ  تعلیمی اداروں کے باہر اور آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، پنجاب حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ہسپتال کی تعمیر کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

 اجلاس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، اینٹی نارکوٹکس فورس کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے