اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر: چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرض ملنے کا امکان

26 May 2023
26 May 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کے لیے رضا مند ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو چین سے مزید 2.3 ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز سے پاکستان کو فوری سہارا میسر آئے گا۔

تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 400 ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ موجودہ ملکی ذخائر 4.3 ارب ڈالر کی سطح تک گرگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جون میں قرضوں کی 2 اہم ادائیگیوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے