اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل گیمز : آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی

26 May 2023
26 May 2023

(ویب ڈیسک) 34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی۔

کوئٹہ میں جاری  نیشنل گیمز میں  پاکستان آرمی 101 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، آرمی کے ایتھلیٹس  نے 65 سلور اور 29 برانز میڈلز بھی حاصل کیے ہیں۔

 دوسرے نمبر پر موجود واپڈا نے54 گولڈ، 50 سلور اور 43 برانز میڈل اپنے نام کیے ہیں، نیوی کے دستے نے نیشنل گیمز میں 26 گولڈ میڈلز سمیت 89 تمغے حاصل کرلیے۔

اس کے علاوہ پاکستان ایئر فورس نے 5 گولڈ، 19 سلور اور 26 برانز میڈلز جیت لیے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تین گولڈ میڈلز سمیت 62 میڈلز جیتے ہیں۔

خیبر پختونخوا نے سونے کے 2، 3 سلور اور 21 برانز میڈلز اپنے نام کیے جبکہ بلوچستان ، ریلویز اور پولیس نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پنجاب نے اب تک 6 سلور اور 23 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ سندھ نے 3 سلور اور 12 برانز، اسلام آباد نے 4 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔

گلگت اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں اب تک کوئی میڈل نہیں جیت پائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے