25 May 2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 1961 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 332 روپے ہوگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔