اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کس بھارتی کھلاڑی کا باولنگ ایکشن حسن علی جیسا ہے؟جانئے

25 May 2023
25 May 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کھلاڑی ممبئی انڈینز کے باولرآکاش کا باولنگ ایکشن قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی جیسا قرار دیا جانے لگا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی انڈینز کے فاسٹ باولر آکاش مدھوال نے 3.3 اوورز میں محض 5 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔ جس کی بدولت ممبئی کی ٹیم نے 81 رنز سے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہی۔آکاش مدھوال نے پریرک مانکڈ، آیوش بدونی، نکولس پورن، دیپک ہودا اور روی بشنوئی کی وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوران سائمن ڈول نے کمنٹری   میں مدھوال کے باولنگ ایکشن کا موازنہ پاکستان کے فاسٹ باولر حسن علی سے کرتے ہوئے کہا کہ انکا ایکشن بلکل پاکستانی کرکٹر جیسا لگتا ہے۔واضح رہے کہ پیشے سے انجینئر آکاش مدھوال کا تعلق شمالی ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ سے ہے، انہیں ممبئی کے انجرڈ فاسٹ باولر جسپریت بمراہ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے