اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیاآپ جانتے ہیں گھنٹوں موبائل کا استعمال آنکھوں پر کیا اثر ڈالتا ہے؟

25 May 2023
25 May 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے گھنٹوں موبائل استعمال کرنے سے آنکھوں پر ہونیوالے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ سمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ کی سکرینوں سے خارج ہونے والی نیلی روشنی حیران کن حد تک طاقتور ہوتی ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔یہ روشنی ان ڈیوائسز کی سکرینوں کو اتنا روشن کردیتی ہے کہ ہم انہیں دن کی روشنی میں بھی دیکھ سکتے ہیں اور رات کے وقت وہ اتنی روشن ہوتی ہیں کہ آپ اس کا موازنہ دن کی روشنی سے بھی کسی حد تک کرسکتے ہیں ۔اس روشنی سے ہمارے جسم کو سگنل ملتا ہے کہ یہ جاگنے کا وقت ہے اور اسی لیے رات کو سونے سے پہلے ڈیوائسز کے استعمال کرنے کی عادت کو نیند متاثر کرنے کا باعث قرار دیا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیاہے  کہ سمارٹ فونز سے خارج ہونے والی یہ روشنی آنکھوں میں جذب ہوکر ایسے زہریلے کیمیکل کی پیداوار کو حرکت میں لاتی ہے جس سے خلیات کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس نقصان کے نتیجے میں بینائی میں بڑے بلائنڈ سپاٹس بنتے ہیں جو پٹھوں میں تنزلی کی علامت ہوتے ہیں، یہ ایک ایسا مرض ہے جس سے اندھے پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔تحقیقی ٹیم نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اندھیرے میں ان ڈیوائسز کو استعمال نہ کریں کیونکہ اس وقت زیادہ خطرناک نیلی روشنی آنکھوں میں داخل ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے