اپ ڈیٹس
  • 333.00 انڈے فی درجن
  • 334.00 زندہ مرغی
  • 484.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.95 قیمت فروخت : 40.05
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.89 قیمت فروخت : 285.39
  • یورو قیمت خرید: 312.90 قیمت فروخت : 313.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.63 قیمت فروخت : 362.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.61 قیمت فروخت : 189.11
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 209.85 قیمت فروخت : 210.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.56 قیمت فروخت : 77.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.59 قیمت فروخت : 928.21
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 218300 دس گرام : 187100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 200107 دس گرام : 171507
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2674 دس گرام : 2295
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وطن کی مٹی شہداء کے قیمتی خون کی مقروض ہے: محسن نقوی

25 May 2023
25 May 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی شہداء کے قیمتی خون کی مقروض ہے، یوم تکریم شہداء قومی و ملی جذبے سے منایا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم تکریم پر اپنے شہداء اور ان کی فیملیز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے، صوبائی وزراء اور حکام شہداء کی یادگاروں پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے، شہدائے وطن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم کے شہید ہیروز اوران کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں پر نقش ہیں، آج ہم اس لئے محفوظ ہیں کیونکہ شہداء نے اپنی جانیں دی ہیں، شہداء نے اس آزادی کی حفاظت کی ہے جسے ہمارے اسلاف نے قائداعظمؒ کے زیر قیادت جدوجہد کے بعد حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو شرپسندوں کی جانب سے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کر کے بھیانک فعل کا ارتکاب کیا گیا، شہدائے وطن کی یادگاروں کو نقصان پہنچا کر پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا، شہداء کے عظیم خاندانوں سمیت پوری قوم نے ان واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہر موقع پر کھڑے رہیں گے، مہذب قومیں اپنے شہداء کو عزت و تکریم سے یاد رکھتی ہیں، قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی تکریم کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے