اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کو منانے کی دوڑ دھوپ، سٹیٹ بینک نے بڑی شرط ختم کردی

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے سینکڑوں درآمدی اشیاء پر عائد کیش مارجن کی شرط واپس لے لی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 31 مارچ سے 500 سے زائد درآمدی اشیاء پر عائد سو فیصد کیشن مارجن جمع نہیں کرانا پڑے گا۔ کیش مارجن کے نفاذ کیلئے 2017 سے 2022 کے دوران جاری کردہ تمام کردہ سرکلرز غیرموثر قرار دے دیئے گئے۔اسٹیٹ بینک نے نئے احکامات پر عمل درآمد کیلئے بینکوں کو بی پی آر ڈی سرکلر لیٹر 6 جاری کردیا۔

آئی ایم ایف نے حکومت کی سخت درآمدی پالیسی پر نظرثانی کا کہا تھا۔ کیشن مارجن کی شرط لگژری اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی لئے لگائی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق کیش مارجن کی شرط ہٹانے سے درآمدات اور ڈالر کی طلب بڑھے گی اور زرمبادلہ پر دباؤ بڑھے گا۔واضح رہے کہ ایل سی کھولتے وقت درآمدی اشیا کی مالیت کے برابر رقم بینک میں جمع کرانا کیش مارجن کہلاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے