تفریح
اداکارائیں کیسے اپنے ساتھیوں کو دھوکہ دیتی ہے؟فیصل قریشی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
25 Mar 2023
25 Mar 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے اداکاروں کی جانب سے ساتھیوں کو دھوکہ دے کر کام نکلوانے کی حکمت عملی سے پردہ اٹھا دیا۔
تفصیلا ت کےمطابق فیصل قریشی کااپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایک پرانا واقعہ ہے، ہماری انڈسٹری کی بہت اچھی اداکارہ اور ہماری دوست تھی، اس نے ایک بار مجھے بتایا کہ اُس کی انڈسٹری میں بہت دوست تھیں اور ایک جو اس کے بہت قریب تھی اُس نے اسے’استعمال‘ کیا۔ اُسے بہت ساری کام کی آفرز ملیں لیکن اس کی وہ دوست ان تمام آفرز کو ٹھکرانے کا مشورہ دیتی تھی جس پر وہ عمل کرتی گئی۔ چند مہینوں بعد جب وہ ڈرامہ چلا جسے اُس نے دوست کے کہنے پر ٹھکرایا تھا، اس میں اس کی وہی دوست بطور اداکارہ نظر آئی۔فیصل قریشی کا واقعہ سننے کے بعد نازش جہانگیر نے بھی اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے بھی اُس اداکارہ کے بارے میں یہ واقعہ سنا ہوا ہے۔