اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، آئی ایم ایف نے بڑا بیان دے دیا

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاخیر کو قرض پروگرام سے نہ جوڑا جائے، معاشی ‏اصلاحات پر عمل درآمد کے بعد ہی سٹاف لیول معاہدہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق  آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسترپریز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی اندرونی ‏سیاست سے کوئی تعلق نہیں، آئینی امور کیلئے درکار فنڈز ‏کا تعلق مالیاتی امور سے ہے۔ادھر واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا ‏کوزک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

دوسری طرف آئی ایم ایف کی دوست ممالک کی تحریری یقین دہانی کی شرط پر وزیراعظم آفس ‏اور وزارت خزانہ نے سعودی عرب اور یواے ای حکام سے رابطہ کرکے ڈیپازٹ کیلئے ‏تحریری ضمانت دینے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر دوست ممالک نے وقت مانگا ہے جبکہ چین نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب ‏ڈالر قرضے کی ادائیگی رول اوور کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے