اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

واک اینڈ شاپ ایل ڈی اے شاپنگ ایرینا جلد لانچ ہو گا

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہور نیوز) واک اینڈ شاپ ایل ڈی اے شاپنگ ایرینا جلد لانچ ہو گا۔ اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ایرینا کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 130 کینال پر تعمیر کیا گیا منصوبہ جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ کے قریب بنایا گیا ہے۔ بین الاقوامی طرز پر تعمیر کیا گیا شاپنگ ایرینا پنجاب کے تمام شاپنگ مالز سے منفرد ہے۔ شاپنگ ایرینا میں 500 سے زائد گاڑیوں اور 500 سے زائد بائیکس کے لیے پارکنگ فراہم کی گئی ہے۔ شاپنگ ایرینا میں شاپنگ مال، پلے لینڈ، دوکانیں ، روف ٹاپ رستوران اور دیگر تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ واک این شاپ ایرینا میں بین الاقوامی طرز پر شاپنگ مالز بنائے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے واک این شاپ ایل ڈی اے شاپنگ ایرینا کو ہر صورت آئندہ ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کر دی۔ انکا کہنا تھا ایل ڈی اے واک این شاپ ایرینا لاہور شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ شاپنگ ایرینا ہو گا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے شاپنگ ایرینا کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر بنایا گیا ہے۔  شہر میں سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش موقع ہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف انجینئر ون ، چیف انجینئر ٹو، چیف ٹاؤن پلانر کی شرکت ہوئی۔ ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر ،ڈائریکٹر ہاؤسنگ X ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی ، ڈائریکٹر لاء اور متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے