اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گاڑیوں کے پرزے سمیت درآمدی چیزوں پر عائد پابندی ختم

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے تقریباً تمام اقسام کی اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔

2017ء سے 2022ء کے درمیان 826 مختلف اقسام کی اشیاء کی درآمدات پر پابندیاں عائد تھیں تاہم اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

ان اشیاء میں سیمنٹ اور سٹیل کے لیے درکار خام مال، گاڑیوں کے پرزہ جات، کھانے پینے کی مختلف اشیا، چاکلیٹ، منزل واٹر، سگریٹ پیپر، برقی سامان اور برقی آلات کے علاوہ کچھ مشینری اور ان کے پرزہ جات بھی شامل ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق بینک نے سیکڑوں اشیاء کی درآمدات پر 100 فیصد تک پیشگی ادائیگی جمع کرانے کی شرط ختم کر دی ہے۔

مرکزی بینک نے ایک سرکلر میں کہا کہ 31 مارچ 2023 سے آئٹمز کی درآمد پر موجودہ کیش مارجن کی ضرورت/ سی ایم آر (پیشگی ادائیگی) کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چند ماہ قبل سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بالترتیب توانائی (پٹرولیم مصنوعات اور LNG)، دواسازی اور طبی آلات، خام مال اور برآمد کنندگان اور گاڑیوں کے لئے مشینری (بشمول مسافر کاروں) کے لئے درآمدی فنانسنگ کو ترجیح دیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 6 ہفتے قبل درآمدی ادائیگیوں اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے تھے، جو تین ہفتے سے بھی کم درآمدی کور کے برابر تھا۔جن درآمدی اشیاپر سے پابندیاں ہٹائی گئیں وہ درج ذیل ہیں۔

کنفیکشنریز، آئس کریم، مکھن، چاکلیٹ، پنیر، مچھلی، دہی، قدرتی شہد، تازہ کھجوریں، پھل، خشک میوہ جات، کانٹے، بلگور گندم، سبزیاں، جوس، منرل واٹر، تمباکو نوشی، غیر الکوحل والی بیئر، پرفیوم، میک اپ آرٹیکل جیسے نیل پالش اور لپ اسٹک،سگریٹ پیپر، اسٹیل کے لیے خام مال (کولڈ رولڈ کوائل اور ہاٹ رولڈ کوائل)، سیمنٹ، مردوں اور عورتوں کے لیے سردیوں، گرمیوں کے لیے تیار ملبوسات، جوتے، سیرامکس، الیکٹرانک اور الیکٹریکل آئٹمز، ویڈیو گیمز، لکڑی کا فرنیچر، موٹرسائیکل، پرانی استعمال شدہ اور ری کنڈیشنڈ، ٹائر، ٹیوبیں اور ان کا خام مال، سائیکلیں،گرینائٹ اور دیگر پتھر،سم کارڈزو دیگر اشیا شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے