اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 410.00 زندہ مرغی
  • 615.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.25 قیمت فروخت : 40.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 285.18 قیمت فروخت : 285.68
  • یورو قیمت خرید: 306.93 قیمت فروخت : 307.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.22 قیمت فروخت : 357.87
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.36 قیمت فروخت : 188.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 212.28 قیمت فروخت : 212.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.03 قیمت فروخت : 2.06
  • سعودی ریال قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.16
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 78.21 قیمت فروخت : 78.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 929.13 قیمت فروخت : 930.75
  • کرنسی مارکیٹ
کھیل

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(ویب ڈیسک) 25 مارچ کے دن پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتا تھا، ان یاد گار لمحات کو گزرے 31 برس بیت گئے۔

میلبورن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز سکور کیے تھے، اس وقت کے کپتان عمران خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی، جاوید میانداد نے 58 رنز کاحصہ ڈالا جبکہ انضمام الحق 42، وسیم اکرم 33 رنز رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

جواب میں انگلیند کی ٹیم 227 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، نیل فیر برادر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے تھے، وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3،3 عاقب جاوید نے 2 وکٹ جبکہ کپتان عمران خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

دوسری جانب پاکستان کے تاریخی لمحات کی کچھ تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شیئر کی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے