اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان المبارک میں مہنگائی کے تگڑے وار، ایک ہی روز میں 16 سبزیاں مہنگی

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہور نیوز) رمضان المبارک میں مہنگائی کے تگڑے وار تھم نہ سکے۔ ایک ہی روز میں 16 سبزیاں اور 2 پھل مہنگے ہو گئے۔

مہنگائی کے دور میں عوام کا جینا دوبھر ہو گیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قوت خرید سے باہر ہو گئی۔ ایک ہی روز میں 16 سبزیوں اور 2 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ہنڈیا کا لازمی جزو سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

پیاز 4 روپے مہنگا ہو کر 116روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 140 روپے کلو فروخت، ٹماٹر مزید 5روپے مہنگے ہو گئے، 115 کے بجائے 140روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ ادرک کی قیمت میں بھی 5روپے کا اضافہ، 625کے بجائے 720روپے کلو بیچا جا رہا۔

سبز مرچ اور لیموں چائنہ 10روپے مہنگے ہوئے، مٹر اور کریلے15روپے، ٹینڈے فارمی اور کھیرے11 ، میتھی اور پالک 10روپے مہنگی، بھنڈی اور پھول گوبھی 10روپے، بینگن 6، شلجم اور شملہ مرچ 5روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

پھلوں میں کیلے درجہ اول 10روپے اضافے سے 200روپے فی درجن مقرر، مارکیٹ میں 390روپے فی درجن تک فروخت، خربوزے کی قیمت میں بھی 10روپے کا اضافہ، 145کے بجائے 200روپے کلو تک بکنے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب گزارا کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ لوگوں کی قوت خرید بالکل ختم ہوتی جارہی ہے۔

ادھر مرغی کے گوشت کی قیمت 497 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔ فارمی انڈے ایک روپے مہنگے ہو کر 239 روپے فی درجن ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے