اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 459.00 زندہ مرغی
  • 666.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 244000 دس گرام : 209200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223665 دس گرام : 191765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2908 دس گرام : 2496
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

1000 سی سی سے کم پاور والی گاڑیوں کی فروخت میں 8 ماہ کے دوران 39 فیصد کمی

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہور نیوز) ملک بھر میں 1000 سی سی سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں 8 ماہ میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں ڈالرز کی قلت اور سٹیٹ بینک کی جانب سے در آمدات کے لیے ایل سیز نہ کھولنے کے باعث خام مال کی درآمد کا معاملہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے اور مقامی کار ساز کمپنی انڈس موٹرز نے چار روز کے لیے اپنا پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے