اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا مفٹ آٹا تقسیم مراکز کا دورہ

24 Mar 2023
24 Mar 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹا تقسیم کے مراکز کا دورہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹا تقسیم کے مراکز پر آٹا فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا، وزیراعظم شہباز شریف نے شہریوں سے آٹا فراہمی بارے شہریوں سے مسائل دریافت کیے اور فوری ازالے کے احکامات جاری کیے، وزیراعظم نے خود بھی آٹے کے تھیلے شہریوں میں تقسیم کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے، بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں، اس کار خیر کو سرکاری ڈیوٹی نہیں، خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیں، رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے باری تعالیٰ کو راضی کریں۔

وزیراعظم نے شہریوں کے لئے انتظار گاہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات دیکھے، وزیراعظم مفت آٹا سنٹر میں آئے بچوں سے بھی ملے اور بات چیت کی وزیراعظم نے شہریوں میں مفت آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے، وزیراعظم نے سیکرٹری فوڈ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات میں بہتری پر شاباش دی، وزیراعظم نے انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ افراد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے