اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.60 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195340
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2941 دس گرام : 2524
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کب ہو گی، اداکارہ یشما گل نے بتا دیا

24 Mar 2023
24 Mar 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ جب کوئی پسند آجائے گا تو فوراً شادی کر لوں گی۔

اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا ایک وقت تھا جب وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، یہ وہی وقت تھا جب انہوں نے اپنے دین کو مزید گہرائی میں جانا اور اپنے ایمان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا۔

یشما گل نے شادی اور کرش کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی عمر 29 برس ہوچکی ہے اور انہیں ابھی تک کوئی شخص پسند کے مطابق نہیں ملا۔انہوں نے اپنی والدہ سے ہونے والی گفتگو سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میری والدہ اکثر مجھ سے کہتی ہیں کہ اب تم 29 سال کی ہو گئی ہو، تم شادی کب کرو گی، انڈسٹری میں سے کسی کو ڈھونڈ لو جس پر میرا انہیں یہ ہی جواب ہوتا ہے کہ جب کوئی پسند آجائے گا تو فوراً کرلوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی پر کرش نہیں ہے البتہ اداکار فیروز خان کی شخصیت سے متاثر ہوں، محبت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ خود مختار عورت کو زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہوتی، کسی کا ساتھ زندگی میں بہت ضروری ہے، محبت ایک احساس ہے جس کا وجود بغیر کسی وجہ کے ہونا چاہیے، محبت غیر مشروط ہونی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ پاکستان بالخصوص کراچی کے علاوہ دنیا میں کسی اور جگہ رہائش اختیار نہیں کرسکتیں کیونکہ جو اپنائیت یہاں ہے وہ کہیں اور نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے