اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رمضان میں جسم پانی کی کمی سے بچانے کیلئے ان چیزوں کا استعمال کریں

23 Mar 2023
23 Mar 2023

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک میں جسم کو پانی کی کمی سے بچانے کیلئے غذائیں بتا دی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق تربوز کے بارے میں تو سب کو ہی معلوم ہے کہ یہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں،درحقیقت اس کا 92 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے بہترین پھل ہے۔اسٹرابیری میں بھی پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسی لیے یہ رمضان کے دوران ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے بہترین پھل ہے۔

اسی طرح خربوزے کھانے سے بھی جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔مالٹوں کو صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے بھی فائدہ مند پھل ہے،اس میں پانی کی مقدار 88 فیصد ہوتی ہے جبکہ وٹامن سی، وٹاشیم اور دیگر اجزا بھی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔کھیروں میں پانی کی مقدار 95 فیصد تک ہوتی ہے اور یہ جسم کو اس سیال کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔پانی کے ساتھ ساتھ اس میں متعدد وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو کہ صحت کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے