اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز : گزشتہ سال 3 شعبوں میں داخلے ہی نہ ہو سکے

23 Mar 2023
23 Mar 2023

(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انتظامی غفلت کا شکار ہوگئی۔ یو ایچ ایس نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کو گزشتہ سال 3 شعبوں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے ہی نہیں دیئے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں انتظامی غفلت کی انتہا ہوگئی، گزشتہ سال میڈیکل کے طلبہ کو یو ایچ ایس کے تین شعبوں میں داخلے ہی نہیں دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یو ایچ ایس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے نہ ہوئے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کالا شاہ کاکو میں بھی انڈر گریجویٹ کورسز میں طلبہ کو داخلے نہیں دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق یو ایچ ایس 19 سے زائد مضامین میں ایم فل، 10 سے زائد پی ایچ ڈی پروگرامز کراتی ہے، سرکاری میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے نہ کھلنے سے طلبا پریشان ہیں۔

وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا ہے کہ ایڈمشن کلینڈر میں ترمیم کے باعث داخلے نہیں ہوئے، ایڈمشن کیلنڈر تیار کرلیا ہے، ستمبر میں داخلے شروع ہوجائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے