Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
کھیل

' میچ فکسر اور سٹے بازوں کی شامت' نجم سیٹھی نے بڑا بیان جاری کردیا

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہےکہپی ایس ایل میں جوا کھیلنے والی کمپنیز سے معاہدوں کا باب بند کردیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ’’میں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد دیکھا کہ بورڈ اور فرنچائزز نے سروگیٹ بیٹنگ کمپنیز کو اجازت دی ہوئی ہے، ان لوگوں نے قانونی آرا بھی لی تھیں، البتہ میڈیا میں بات ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  پی ایس ایل 8 ختم ہونے پر تمام معاہدوں پر نظر ثانی کریں گے،ہم نے فرنچائزز کو بھی لکھ دیا کہ اس معاملے کو بڑی باریک بینی سے دیکھیں، چاہے کتنا ہی منافع بخش کیوں نہ ہو ہم اپنے مذہب، ثقافت اور ملکی قوانین کیخلاف کوئی کام نہیں کریں گے، پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے