اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کی تاریخ پھر تبدیل کردی

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی۔

تحریک انصاف کے رہنما امتیاز شیخ نے بدھ کے روز مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو خط لکھا ہے۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بدھ کے روز  مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، سابق وزیراعظم کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان کو  جلسے میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں  ڈی سی لاہور کو تمام شرائط پوری کرنے کا حلف نامہ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے پہلے پیر کے روز مینار پاکستان جلسے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں شیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے آج صبح جنرل سیکرٹری پنجاب تحریک انصاف حماد اظہر اور وکلاء ونگ کی جانب سے منگل کے روز ضلعی انتظامیہ سے جلسے کی اجازت طلب کی گئی تھی، اب عمران خان نے اپنے خطاب میں بدھ کے روز جلسے کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے