اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی وزیراعظم اور مریم نواز کو اہم ہدایات

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے مریم نواز کی ہونیوالی ملاقات میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اور پولیس ، سکیورٹی اداروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کی، نواز شریف نے تمام فیصلوں میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

نواز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے انتخابات کے معاملے پر بھی دونوں رہنماؤں کو اہم ہدایات دیں، نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ٹکٹ کے معاملے میں ترجیح دی جائے۔

نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا گیا تو پیش ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف اور مریم نواز کو اتحادی جماعتوں کے پیر کے روز بلائے جانے والے اجلاس کے معاملے پر اعتماد میں بھی لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے