Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کیساتھ ریاستی دہشتگردی کیخلاف دنیا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں: مسرت جمشید

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے ساتھ ریاستی دہشتگردی کے خلاف دنیا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں آپریشن کی آڑ میں دہشتگردی، اسلام آباد میں بربریت کی عالمی تنظیموں نے مذمت کی ہے، امریکی کانگریس ممبر مائیک لیون نے بھی انسانی ، جمہوری حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی رکن کانگرس مائیک لیون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک میں ہر شعبے میں تعاون کی وجہ سے امریکہ پاکستان کے حالات پر گہری نظر رکھتا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے حالیہ واقعات تشویش کا باعث ہیں، پاکستان میں انسانی حقوق ، جمہوری آزادی کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، امریکہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں ایسے واقعات ہوتے ہیں اپنا نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے