اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مفت آٹا تقسیم کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے: اسلم گل

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اسلم نے کہا ہے کہ مفت آٹا تقسیم کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اسلم گل کا کہنا تھا کہ مفت آٹا فراہمی کا حکومتی میکنزم مہنگائی کے مارے عوام کیلیے باعث شرمندگی بن رہا ہے، آٹے کے تھیلے غریبوں کو باعزت طریقے سے بانٹنے کی بجائے پھینکے جا رہے ہیں، بتایا جائے کہ مفت آٹے کے پوائنٹس لاھور میں کن کن مقامات پر قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان شروع ہونے سے قبل ہی لوٹ مارفیا سر گرم ہو چکا ہے، دکانوں پر ریٹ لسٹ نظر آتی ہے نہ کہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کام کرتا دکھائی دیتا ہے، گورننس کا معیار بہترین بنائے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہنگراں وزیر اعلی مفت آٹے کے نام پر ہونیوالی بے ہودگی کا نوٹس لیں۔

اسلم گل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے نعرے کو عملی شکل دیکر اپنا منشور ثابت کریگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے