Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
شہرکی خبریں

عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہوگا، چودھری پرویز الہٰی

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا۔

چودھری پرویز الہٰی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر عبدالقادر اور محمد نعمان خان بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چودھری پرویزالہٰی سے کہا کہ آپ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، آپ کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت رول ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے، آئندہ ملکی سیاست میں عمران خان کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اہم کردار ادا کرتا نظر آئے گا۔

ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی اور چیئرمین سینیٹ سادق سنجرانی نے مشترکہ طور پر ملک میں امن و امان کے حوالے سے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے