Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
جرم وانصاف

پولیس پُر تشدد واقعات کے خلاف سخت ایکشن لے گی: ڈی آئی جی آپریشنز

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کی جانب سے جو پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس پر لاہور پولیس سخت ایکشن لے گی ۔

 ڈی آئی جیآپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے اپنے دفتر میں پر یس کانفرنس کرتے کہا کہ گزشتہ رات ایلیٹ فورس کی گاڑی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے نہر میں پھینکا ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایلیٹ فورس کے جوانوں پرتشدد کیا، اس طرح کے پرتشدد واقعات پر پولیس سخت ایکشن لے گی۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل پرتشدد،ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نہرمیں گرانے کے واقعہ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس کی گاڑیاں زمان پارک سےگزریں گی اسے نوگوایریا نہیں بننے دینگے، پولیس پرتشدد کرنا سنگین جرائم میں شامل ہے قانون کے مطابق ایکشن لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنائے گی، کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،معززعدالتوں کے حکم پرعمل کرنا سب پر فرض ہے۔

یاد رہے گزشتہ روزبھی زمان پارک میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے