Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مزید دو مقدمات درج، دہشتگردی،اقدام قتل کی دفعات شامل

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) تھانہ ریس کورس میں پی ٹی آئی کے 190 کارکنوں پر مزید دو مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات ایلیٹ فورس کی گاڑی توڑنے اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام پر درج کیے گئے ہیں۔

ایلیٹ فورس کی گاڑی کو توڑنے کا مقدمہ ایلیٹ اہلکار شہزاد احمد جبکہ تشدد کرنے کے الزام میں کانسٹیبل محمد شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 ایلیٹ اہلکار کی مدعیت میں 150 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کانسٹیبل کی موٹر سائیکل کی توڑ پھوڑ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

کانسٹیبل محمد شفیق کی مدعیت میں 40 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میں ڈیوٹی سے واپس آر رہا تھا کہ کارکنوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور 40 کے قریب کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق دوسرا مقدمہ ایلیٹ اہلکار کی مدعیت میں ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرکے نہر برد کرنے پر درج کیا گیا ہے، دونوں مقدمات میں دہشت گردی ، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے