جرم وانصاف
پی ایس ایل 8 کا پرامن انعقاد ، ڈی آئی جی آپریشنز کی لاہور پولیس کو مبارکباد
19 Mar 2023

19 Mar 2023
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر نے پی ایس ایل 8 کے پُر امن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران اور جوانوں نے بہترین فرائض سرانجام دیئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور جوانوں کامورال بلند رہا، کردار قابلِ ستائش ہے، پولیس،ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی اداروں نے بہترین ریلیشن شپ قائم کی۔
افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پرُ امن انعقاد پر شہریوں کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور پولیس مستقبل میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔