Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
کھیل

سی سی پی او کی قلندرز ٹیم کو مبارکباد، لاہور پولیس کو شاباش

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے پی ایس ایل 8 کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹیموں نے پی ایس ایل 8 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پی ایس ایل 8 کا پرامن انعقاد یقینی بنانے پر لاہور پولیس ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،سی ٹی او مستنصر فیروز اور ایس پی سکیورٹی کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس سمیت لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لاہور پولیس کے افسران اور جوانوں نے دن رات محنت کرکے ٹیموں اور شائقین کی سکیورٹی کو یقینی بنایا۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس نے کرکٹ سمیت تمام قومی و بین الااقوامی ایونٹس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ہے، پی ایس ایل 8 کی سکیورٹی یقینی بنانے میں سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور تعاون کیا، پی ایس ایل 8 کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کے لئے شہریوں اور میڈیا کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے