Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
کھیل

وزیراعظم کی پی ایس ایل 8 کے شاندار اختتام پر فاتح ٹیم اور منتظمین کومبارکباد

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام پرفاتح ٹیم اور منتظمین کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا شاندار اختتام ہو گیا ہے ، ایونٹ کو کامیاب بنانے پر چیئرمین پی سی بی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی، صوبائی انتظامیہ، پولیس اور شریک ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے تماشائیوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے اسے اپنی توانائی اور جوش سے متحرک رکھا۔

قبل ازیں ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بلے بازی کو بھی خوب سراہا ہے ، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک اور آفریدی ایسی پاور ہٹنگ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی تھی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے