Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
جرم وانصاف

لاہور ایئرپورٹ: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جدہ جانے والے2 مسافر آف لوڈ

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے غرض سے سعودی عرب جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

مسافر فلائٹ نمبر ای آر 821 کے ذریعے جدہ جا رہے تھے، مسافروں کے پاسپورٹ پر اٹلی روانگی کی جعلی سٹیمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے بھی سسٹم میں کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے ویزے حاصل کئے تھے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے