Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو کامیابی پر مبارکباد

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں شاندار کامیابی پر لاہور قلندرز کو دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دینے پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی لاہور قلندرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اپنے کپتان شاداب خان کے ساتھ فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی تصویر بھی شیئر کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لکھا کہ پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد قبول ہو۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے