اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 8 کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے نام

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا لیکن ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے ہی حاصل کئے۔

ملتان سلطانز کے عباس آفریدی کو بیسٹ باؤلر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا جبکہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ بھی عباس آفریدی کے نام رہا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 550 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے۔

لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا بلے باز قرار دیا گیا جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔

ملتان سلطانز کے پلیئر کیرون پولارڈ کو بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز بھی ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے اپنے نام کیا۔

ملتان سلطانز ہی کے باؤلر احسان اللہ پی ایس ایل ایٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ لے اڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے