Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
پنجاب گورنمنٹ

"شہر سے فوری کنٹینر ہٹاو"وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حکم جاری کردیا

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے لاہور کی سڑکوں سے فوری طور پر کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کےمطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی صورت تنگی نہیں ہونی چاہیے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر زمان پارک کے شہریوں کے مسائل حل کرے اور کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے۔واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ منسوخ ہونے کے بعد تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو دوبارہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، پولیس کی جانب سے ہونے والے آپریشن کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد گھروں کو روانہ ہو گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے