Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
صحت

کیا کورونا وائرس ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکتا ہے؟عالمی ادارہ صحت نے بڑی رپورٹ جاری کردی

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا ہے  کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس مقام پر پہنچ رہے ہیں جہاں ہم کورونا کو موسمی فلو کی مانند دیکھ سکیں گے، کورونا صحت کے خطرے اور زندگیاں نگلنے والے وائرس کے طور پر نہیں بلکہ زندگی میں خلل نہ ڈالنے والے ایک وائرس کے طور پر معاشرے میں باقی رہے گا، مجھے لگتا ہے یہ اس سال ہی ہوگا۔ مائیکل ریان نے مزید کہا کہ دنیا اب وبائی امراض کے دوران پہلے سے کہیں بہتر جگہ پر ہے، مجھے یقین ہے کہ اس سال ہم یہ کہہ سکیں گے کہ ’‘ کوویڈ 19’’ بین الاقوامی تشویش پر مبنی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے طور پر ختم ہوگیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے