اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

فواد چوہدری نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکومت کی توجہ عمران خان کی گرفتاری پر ہے، مریم نواز کی خواہش پر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ زمان پارک میں عمران خان کی اہلیہ موجود ہیں، عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑا گیا اور دیواریں پھیلانگی گئیں۔عمران خان کے گھر پر حملہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمران خان عدالت کے حکم پر آج اسلام آباد پہنچے، شیر گھر سے نکلا تو گیدڑ گھر پر حملہ آور ہوگئے، یہ ایجنڈا کل مریم نواز نے سیٹ کیا تھا جس پر آج عملدرآمد کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پورا پاکستان اس وقت غزہ اور فلسطین بنا ہوا ہے، زمان پارک آپریشن پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور کو نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوٴں نے کہا کہ پولیس اہلکار اسلحہ لے کر گھر میں داخل ہوئے، کیا ریاست اپنے لوگوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے، اسحاق ڈار نے نیشنل سکیورٹی کو داؤ پر لگا دیا ہے، کہتے ہیں لانگ رینج میزائل سسٹم بند کر دیں، یہ ملک کو تباہ کر رہے ہیں، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے