اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

کیمپ اکھاڑنے تھے تو گھر کے اندر کیوں آپریشن کیا گیا، شہباز گل

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کیمپ اکھاڑنے تھے تو گھر کے اندر کیوں آپریشن کیا گیا۔

شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے دیکھا جو فاطمہ جناح، ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کیا ہوا۔ حسین نواز کی ایک تصویر لیک ہوئی تھی تو کتنا واویلا مچایا گیا تھا۔ کوتاہی ہماری ہے کہ جب ہمیں حکومت ملی تھی تو ہم نے انکے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا جو ان بھیڑیوں کے ساتھ کیا جانا چاہئیے تھا۔ کیمپ اکھاڑنے تھے تو گھر کے اندر کیوں آپریشن کیا گیا۔

شہباز گل نے کہا عمران خان مڈل کلاس سے نکل کر وزیر اعظم بنا۔ یہ لوگ مڈل کلاس کو سبق سکھانے کے لئے یہ سب کر رہے ہیں کہ مڈل کلاس سے کوئی نہ آ سکے۔ ہمیں ننگا کر کے تشدد کیا گیا۔ ن لیگ کے دو بڑوں نے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں جنہوں نے آپکی ویڈیو ہمیں بھیجی۔ آج بھی ن لیگ کے بڑوں نے اس آپریشن کے حوالے سے ہم سے معذرت کی۔ شہباز شریف نے عابد باکسر اور دیگر کے ذریعے جو کچھ کیا وہ عدالتوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا انتخابات آنے دیں آپکے اپنے گھر کے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ کوئی بھی ذی شعور انسان آج کے واقع کے بعد انکا ساتھ نہیں دے گا۔ یہ ہیبت ناک صاحب جنکا نام عامر میر ہے انکو معلوم ہونا چاہیئے کہ عمران خان انکو معاف کر چکا ہے۔ مریم نواز عمران خان دو تہائی اکثریت سے آئے گا لیکن آپکے گھر کا گیٹ نہیں توڑا جائے گا۔ محترم عدلیہ سے درخواست ہے کہ فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنائیں اور نگران وزیر اعلی، آئی جی اور دیگر کے خلاف کاروائی کا حکم دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے