Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
تجارت

پاکستان کو روسی تیل کیس قیمت پر ملے گا؟جانئے

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ وہ روس سے مناسب قیمت پر تیل درآمد کرنے کے لیے جی سیون کی طے کردہ نرخوں پر عمل کرے۔

تفصیلات کےمطابق  امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے توانائی جیفری پیاٹ نے امریکی تاپی پائپ لائن گیس اور وسط جنوب ایشیا (کاسا) منصوبوں کی حمایت کی۔جیفری پیاٹ نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تاکہ ایک انتہائی مضبوط شراکت داری کیلیے امریکی عزم سے آگاہ کیا جا سکے اور اس اہم عبوری لمحے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جو اس وقت دونوں ملکوں کو درپیش ہے۔

تاپی اور کاسا منصوبوں کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد مزید چیلنجز تھے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم علاقائی رابطے کے نظریے کو ترک کر رہے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں امریکی توانائی کی سفارت کاری کا ایک اصول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن کے ساتھ موجودہ جنگ کے بعد روس توانائی فراہم کرنے والا قابل اعتماد ملک نہیں رہا،اس سے پاکستان سمیت ہر اس ملک کیلیے اہم مضمرات ہیں جس کیلئے توانائی اہم مسئلہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے