اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگر پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تھا تو کسی کو دیکھایا گیا، اعتزاز احسن

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اگر پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تھا تو کسی کو دیکھایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا پولیس کے شیل میرے گھر گرے ہیں۔ آنسو گیس کا بے دریغ کا استعمال کیا گیا۔ رہائشی علاقے میں آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکن پرامن رہیں۔ اگر پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تھا تو کسی کو دیکھایا گیا۔ کرین سے گیٹ توڑے گئے۔ پولیس حملہ کرنے کے لیے آئی تھی۔ پولیس بکتر بند گاڑیوں میں آئی۔ کوئی خاتون پولیس آفسر نہیں تھے۔ کارکن کوئی منفی کام نہ کریں۔ اسکا قانونی طور پر جواب دیں۔ پی ٹی آئی کو عدالت میں جانا چاہیے۔

اعتزاز احسن نے کہا کبھی برصغیر کی تاریخ میں چار ایس پیز بکتر بند گاڑیاں لیکر سرچ آپریشن کے لیے گئے ہیں۔ یہاں کوئی ڈکیت رہتے تھے۔ یہ پرامن لوگوں کا علاقے ہے۔ چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے۔ یہ ایک سیاسی جماعت ہے۔ اسکے خلاف اسطرح کا آپریشن نہیں ہونا چاہیے تھا۔ سیاست میں کسی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ذولفقار بھٹو اور  بینظیر بھٹوکو ختم ہونے کے بعد بھی اسکی پارٹی ختم نہیں ہو سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے