اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آشیانہ کیس، نیب گواہان نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب کے مزید پانچ اہم گواہوں نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف و دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین عدالت پیش ہوئے، احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کردہ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے، نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے عدالت میں گواہواں کی شہادت قلمبند کرائی۔

نیب گواہان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، قانون کے مطابق بڈ اوپن ہوئی، پراجیکٹ سائن ہوا ، پراجیکٹ فنانشل کمیٹی کے ذریعے فنانس ہوا، اس پراجیکٹ کے تمام کاغذات قانون کے مطابق ڈیزائن ہوئے۔

نیب کے گواہ ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میں 2013 سے 2015 تک ڈائریکٹر ایل ڈی اے تعینات تھا میں نے آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد معاہدے پر سائن کیا، میں نے 6 مارچ 2018 کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر بیان دیا۔

نیب کے دوسرے گواہ محمود احمد سلہری نے کہا آشیانہ اقبال پراجیکٹ کے اوپر ایل ڈی اے نے ایک کمیٹی بنائی اور نیسپاک کو کہا کہ ایک سینئر ممبر نامزد کریں، نیسپاک نے مجھے اس کمیٹی کا ممبر منتخب کیا، بڈ اویلیوایشن باقاعدہ ایک کمیٹی نے کی اور سٹیرنگ کمیٹی کے پاس بھیجا 9 مارچ 2018 کو میں نے تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔

 عدالت نے نیب کے گواہ حسین احمد ڈیزائن اسپیشلسٹ کا بیان بھی قلمبند کر لیا، حسین احمد نے کہا سال 2014 میں میں بطور ڈیزائن اسپیشلسٹ تعینات تھا میں نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی پراجیکٹ کا پرپوزل تیار کیا تھا، میں نے سٹرکچر کے حوالے سے اسٹینڈر بنائے اور تین کمیٹیاں بنیں، بڈ اوپننگ کمیٹی ، ٹیکنیکل اویلیوایشن کمیٹی اور فنانشل اویلیوایشن کمیٹی بنائی گئی، ہر بڈ ویڈیو کیمروں کی موجودگی میں وصول کی گئی اور ہر ممبر نے سائن کیے۔

 نیب کے گواہ شاہد کامران سابق ریسرچ اینالسٹ ایل ڈی اے کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا، شاہد کامران نے مؤقف اختیار کیا کہ میں مئی 2014 سے مئی 2016 تک ریسرچ اینالسٹ ایل ڈی تعینات تھا۔

عدالت نے وکلا کو گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی، یاد رہے عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے