اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

انتقامی کارروائیاں، سکیورٹی مسائل: پی ٹی آئی قیادت آج زمان پارک میں سر جوڑے گی

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پارٹی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیوں اور چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی واپس لیے جانے کے معاملے پر آج زمان پارک میں سر جوڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق سینئر قیادت کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان کریں گے۔  اجلاس میں عمران خان کی فول پروف سکیورٹی اور دیگر معاملات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں حکومتی انتقامی کارروائیوں کے توڑ کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے الیکشن میں تاخیری حربوں کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد عوامی سطح پر پھر متحرک ہونے اورعوامی اجتماعات کے شیڈول کی تیاری پرغور ہوگا۔

اجلاس میں عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے