اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی "امراؤ جان ادا" میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی ناول "امراؤ جان ادا" میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی پروڈیوسر حامد حسین کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ نئی سیریز پر کام کر رہے ہیں جس کا نام "امراؤ جان ادا" ہے۔ اس سیریز میں اداکارہ سجل علی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

انہوں نے کہا "امراؤ جان ادا"  دراصل ایک اردو ادب کا ناول ہے جس میں برصغیر کی 19 ویں صدی کی ثقافت اور ساتھ ہی میں شاہی اور مغل زندگی کو بیان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا اس اردو ناول پر پہلے بھی کئی پاکستانی اور بھارتی فلم بنائی جا چکی ہیں لیکن وہ اپنی سیریز میں ناول کے اصل اردو ورژن کو رکھیں گے۔

پاکستانی پروڈیوسر حامد حسین کا مزید کہنا تھا کہ انکی آنے والی سیرز 8 حصوں پر مشتمل ہے جن میں خواتین کے دو کردار ہیں۔ ایک کردار کیلئے اداکارہ سجل علی کو رکھا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے