Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
پنجاب گورنمنٹ

نگران پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں کے فنڈز روک لیے

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(لاہورنیوز)نگران پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں کے فنڈز روکنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ خزانہ نے نئے ترقیاتی منصوبوں اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز روک لیے۔ الیکشن کمیشن کی ایڈوائس پر محکمہ جات کو مراسلہ لکھ دیا گیا۔

فنڈز روکنے کی وجہ سے واسا کے سالانہ ترقیاتی کام رک گئے۔ واسا میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے بل بھی روک لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق واسا کے مختلف منصوبہ جات کے لئے 40کروڑ روپے کی ادائیگی روک لی گئی ہے۔

ترقیاتی فنڈز بند ہونے کے بعد یو سی 229 میں 85 فیصد تعمیراتی کام کے بعد کام رک گیا، یونین کونسل 232 میں پی سی سی، واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبوں پر لاک لگ گیا۔  

اسی طرح یونین کونسل 222 میں نشتر ٹاؤن واسا ڈائریکٹوریٹ کے تعمیراتی کام پر کنٹریکٹر نے بند کر دیا۔

یونین کونسل 242 میں پی سی سی، واٹر سپلائی اور سیوریج کا منصوبہ بند ہو گیا۔ علامہ اقبال ٹائون رضا بلاک میں سیوریج واٹر سپلائی کا کام روک دیا گیا۔

یونین کونسل 101،102 میں واسا علامہ اقبال ٹائون نے صرف 62 فیصد تعمیراتی کام کے بعد مزید کام نہیں ہوسکا۔ کچی آبادی زینت بلاک علامہ اقبال ٹائون میں واسا نے 75 فیصد کام کرکے لیبر واپس بھیج دی۔ مین بازار مالی پورہ اور ملحقہ گلیوں میں گنج بخش ٹاﺅن واسا کا سیوریج واٹر سپلائی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے