Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری

مریم نواز کی آمد سے کارکنوں کو امید کی کرن نظر آ رہی ہے: کیپٹن (ر) صفدر

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی لیکن عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔

لاہور کے علاقے شام نگر کی یوسی 73 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو مریم نواز کی آمد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی، آج کل خبریں آ رہی ہیں کہ فلاں پیر عمران خان کے ساتھ مل گیا جب کہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے