اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہداء پولیس کے بچوں کی بھرتی کیلئے طریقہ کار آسان بنایا جائیگا: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس شہداء کے بچوں کی محکمانہ بھرتی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا حکم دے دیا۔

اوپن میرٹ پر آنے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمانہ بھرتی کے دوران 10 اضافی نمبر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  پولیس شہداء کے بچوں کو محکمانہ بھرتی کیلئے رولز کو مزید آسان کیا جائے گا۔ متعلقہ ضلع میں سیٹ دستیاب نہ ہونے پر شہداء کے بچوں کو کسی اور ضلع میں بھرتی کیا جاسکے گا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ فرض کی راہ اور سماج دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے معذور ہو جانے والے بہادر غازیوں کے مالی پیکیج میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ، آپریشنز اور آئی ٹی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات تیار کرکے ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

نگران وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں کے زیرالتواء مالی امداد کے کیسوں کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہداء کے خاندانوں کو مالی امداد کی بلا تاخیر ادائیگی کے لیے فنڈز کا فی الفور انتظام کیا جائے گا اورشہداء کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے گا، شہداء کے بچوں کے متعلقہ اضلاع کے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے پالیسی وضع کی جائے گی۔ نگران وزیراعلیٰ نے شہداء کے بچوں کیلئے بہترین میڈیکل، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنسز سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں داخلوں کا انتظام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کردی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انوراور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں انسپکٹر جنرل پولیس نے شہداء کے بچوں کی محکمانہ بھرتی کو آسان بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے