اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(لاہورنیوز)لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

 رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن ، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں۔

 یاد رہے کہ دائر درخواست پرلاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے