
28 Jan 2023
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 6 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے ہیں۔
کیپٹن سہیل چوہدری آر پی او ملتان تعینات، آر پی او ملتان معین مسعود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ کیپٹن سجاد منج آر پی او ڈی جی خان اور ڈاکٹر حیدر اشرف کو آر پی او گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔ ڈاکٹر منیر مسعود مارتھ آر پی او گوجرانوالہ کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔