اپ ڈیٹس
  • 333.00 انڈے فی درجن
  • 334.00 زندہ مرغی
  • 484.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.95 قیمت فروخت : 40.05
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.89 قیمت فروخت : 285.39
  • یورو قیمت خرید: 312.90 قیمت فروخت : 313.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.63 قیمت فروخت : 362.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.61 قیمت فروخت : 189.11
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 209.85 قیمت فروخت : 210.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.56 قیمت فروخت : 77.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.59 قیمت فروخت : 928.21
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 218300 دس گرام : 187100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 200107 دس گرام : 171507
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2674 دس گرام : 2295
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طلبا تنظیم کی ہنگامہ آرائی، پولیس کی بھاری نفری پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(لاہورنیوز) پنجاب یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے ٹیچر کی جانب سے طالب علم کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر رات ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق سٹوڈنٹ تنظیم کی جانب سے وی سی آفس کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے، احتجاج کے دوران تنظیم کا یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز سے تصادم ہوگیا۔

اس کے بعد جب پولیس موقع پر پہنچی تو طلبہ اور پولیس کے درمیان بھی تصادم ہوگیا۔ جس کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن مزید نفری کے ہمراہ یونیورسٹی پہنچ گئے اور پولیس کی جانب سے طلبہ پر بھرپور لاٹھی چارج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طلبہ تنظیم نے وی سی آفس کے باہر ٹائروں کو آگ لگا رکھی ہے۔ تنظیم کے طلبا کا الزام ہے کہ ان کے متعدد طلباء پر تشدد کیا گیا ہے ۔

طلباء تنظیم کا موقف ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائیگا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری کو یونیورسٹی میں تعینات کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس پر حملہ آور تنظیم کے خلاف کارروائی کی جارہی اور معاملہ کو پر امن رکھنے کی کوشش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے