اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز ورلڈکپ جیت کر آ رہی ہیں تو استقبال ہونا چاہئے: یاسمین راشد

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت چاہے تو ساری سکیورٹی واپس بلا لے ، عمران خان کی حفاظت کیلئے جیالے ہی کافی ہیں، فواد چوہدری سے ایسا سلوک کیا گیا جیسے وہ دہشتگرد ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز اگر ورلڈکپ جیت کرآرہی ہیں تو انکا استقبال ہونا چاہیے، وہ آئیں ان کے ابو بھی آجائیں ، دوصوبوں میں اسمبلیاں ٹوٹیں، نگران حکومتیں بنیں، وہاں الیکشن کااعلان کیوں نہیں کیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ملک ایک بنانا ری پبلک بنا ہوا ہے، ابھی نہیں تو کچھ عرصے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگائی گئی ، ان کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا، حکومت والے کتنوں کو پکڑیں گے، ہم سب یہاں کھڑے ہوئے ہیں۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ انتخابات میں عمران خان بھاری اکثریت سے جیتیں گے، جہاں کیئر ٹیکر حکومت آگئی ہیں وہاں آپ انتخابات کی تاریخ کیوں نہیں دے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے